آبنائے ہرمز کے دفاعی مشن پر جمعہ کو خصوصی کانفرنس

   

پیر س ؍ لندن ۔ 14 اپریل (ایجنسیز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر جمعہ کو پیرس میں ان ممالک کی ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت کریں گے جو آبنائے ہرمز کیلئے ایک کثیر الجہتی دفاعی مشن میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں تاکہ جب سکیورٹی کے حالات اجازت دیں تو آبنائے میں جہازرانی کی آزادی بحال ہو، یہ بات فرانسیسی ایوانِ صدر نے منگل کو کہی۔دو یورپی سفارت کاروں نے بتایا کہ رہنماؤں کی میٹنگ سے قبل سینئر سفارت کار چہارشنبہ کو ویڈیو کال کریں گے۔