آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کاعصری انتظام

,

   


مکہ مکرمہ ۔ ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے آب زم زم کی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے والے کولڈ اسٹوریج کا افتتاح کردیا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادارہ امور حرمین میں شعبہ آب زم زم جسے ادارہ السقیا کہا جاتا ہے کہ کے زیر انتظام زم زم کی چھوٹی بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے بنایا جانے والا کولڈ اسٹوریج کا رقبہ 90 مربع میٹر ہے جہاں بیک وقت ایک لاکھ 20 ہزار بوتلوں کو ٹھنڈا کرنے کی گنجائش ہے۔ادارے کے تحت بنائے جانے والے کولڈ اسٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں180 منٹ میں ٹھنڈی ہوجاتی ہیں۔ کولڈ اسٹوریج میں رکھی گئی بوتلیں ٹھنڈی کرنے کے بعد انہیں زائرین اور معتمرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو ٹھنڈا آب زم زم پیش کرنے کے لئے 50 کارکنوں کو متعین کیا گیا ہے۔