آتم نربھر: اجمیر اسٹیشن پرکھادی نمائش

   

اجمیر ۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے اجمیر ڈویژن کی پہل پر آج راجستھان میں آتم نربھر بھارت ابھیا ن کے تحت اجمیر ریلوے اسٹیشن پر کھادی کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ڈویژنل ریلوے منیجر نوین کمار پرسورامکا کی ہدایات پر ملک میں آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے تحت ‘امرت مہوتسو’ منانے کے لیے کھادی اور ہینڈ لوم کے آتم نربھر بھارت کی علامت کے طور پر ایک کھادی ولیج انڈسٹریز اسٹال لگایا گیا۔ ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر سندیپ چوہان ، سینئر کمرشل منیجر وویک راوت ، اسٹیشن منیجر سریش بھاردواج کی موجودگی میں اجمیر میرواڑا گرام سیوا منڈل کی یہ کھادی نمائش اسٹیشن پر مسافروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔