آثار مبارک ؐ کی زیارت

   

ll حیدرآباد۔/27ستمبر، ( راست ) عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سکریٹری اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام اور ڈپٹی سکریٹری نظام ٹرسٹ کے بموجب مکہ مسجد ، الاوہ قدم رسول اور عاشور خانہ محمد نگر بالا حصار گولکنڈہ قلعہ میں اس سال بوجہ گنیش تہوار12 ربیع الاول کی بجائے 15 ربیع الاول اتوار مطابق یکم اکٹوبر زیارت آثار مبارکؐ صبح 8 بجے تاشام 5 بجے مقرر ہے۔
ll درگاہ شریف حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتی ؒ درگاہ حضرت محبوب گلشن سرور سرور نگر میں 12 ربیع المنور کو بعد عصر سے9 بجے تک آقائے دو جہاں ؐکے آثار مبارک کی زیارت کروائی جائیگی۔ بعد عصر محفل درود شریف، محفل سماع سرکار دوعالم ؐ کے حضور پیش کی جائے گی۔
ll حسب درآمد قدیم عاشور خانہ قدم رسول پنجہ شاہ میں یکم اکٹوبر اتوار کو 10 بجے تا شب 8 بجے تک زیارت قدم رسول کروائی جائیگی۔
ll حسب عملدرآمد قدیم عظیم الشان مرکزی مجلس میلادالنبی ؐ و زیارت آثار مبارک موئے اقدس حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول 28 ستمبر جمعرات بمقام خانقاہ قادریہ شریف درگاہ حضرت فقیر پاشاہ قبلہ باقر نگر عید گاہ تالاب میر عالم پر مقرر ہے۔ صبح 11 تا 2 بجے دن قر￿ت کلام پاک و نعت شریف کے بعد پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حضرت حیدر پاشاہ سجادہ نشین کا وعظ ہوگا۔ ٹھیک 2 بجے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ریش مبارک اور زلف مبارک کے موئے اقدس کی زیارت کروائی جائے گی۔ بعد نماز ظہر تناول طعام تبرک کا اہتمام رہے گا۔ خواتین کو زیارت کا موقع دیا جائے گا۔ حضرت مولانا سید شاہ احمد علی حسینی القادری محمود پاشاہ نے عاشقان حضور اکرم ؐ سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔
ll آثار مبارک کی زیارت 12 ربیع الاول 28 ستمبر کو آستانہ قطب صاحب قبلہ نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے۔ پروگرام کے مطابق 12 ربیع الاول جمعرات دوپہر 12 بجے تا شام 5 بجے آثار مبارک کی زیارت کرائی جائے گی۔ مولانا سید محمد غوث قادری کلیمی سجادہ نشین و متولی نگرانی کریںگے۔
ll زیارت آثار مبارک ؐ 13 ربیع الاول جمعہ کو آستانہ معشوقیہ جل پلی نزد سرکاری اسکول جل پلی میں بعد نماز عشاء سے 14 ربیع الاول بروز ہفتہ نماز ظہر تک کروائی جائے گی۔ حضرت سید غوث پاشاہ سجادہ نشین و متولی نگرانی کریں گے۔
ll خانقاہ حضرت پیر سید شاہ حسن قادری الجیلانی المعشوقی ( عرف حسن میاں صاحب ) نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانی ثانی ؒ12،13 ربیع الاول بروز جمعرات و جمعہ کو شام 4 بجے تا رات 9 بجے آثار مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وقت کی پابندی کی جائے گی۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔ نعت و سلام کا نذرانہ بھی جاری رہے گا۔ پتہ،پیلی بلڈنگ حضرت قبلہ کا مکان، نزد درگاہ حضرت میر مومن ؒ میر کا دائرہ پچھلی گیٹ، گولی پورہ ۔
ll خانقاہ حضرت پیر سید شاہ حسن قادری الجیلانی المعشوقی ( عرف حسن میاں صاحب) نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانی ثانی ؒ پیلی بلڈنگ نزد درگاہ حضرت میر مومن میر کا دائرہ گولی پورہ مارکٹ12، 13 ربیع الاول بروز جمعرات و جمعہ کو شام 4 تا 9 بجے شب آثار مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ll آثار مبارک کی زیارت 12 ربیع الاول 28 ستمبر کو آستانہ قطب صاحب قبلہ نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں مقرر ہے۔ 12 ربیع الاول بروز جمعرات دو پہر 12 تا شام 5 بجے تک آثار مبارک کی زیارت کرائی جائے گی۔ مولانا سید محمد غوث قادری نگرانی کریں گے۔
ll میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں 12 ربیع الاول مطابق 28 ستمبر جمعرات کو عابدہ منزل مغلپورہ میں جشن میلادالنبی ؐ و زیارت آثار مبارک مقرر ہے۔ مولانا شیخ کلیم الدین عتیق قادری کی نگرانی میں زیارت آثار مبارک خواتین کیلئے عصر تا مغرب اور مرد حضرات کیلئے مغرب تا عشاء زیارت کروائی جائے گی۔ 9 بجے سے نعت شریف کی محفل ہوگی۔
ll مسجد عبداللہ حسین خان ، چپل بازار میں 28ستمبر کو بعد نماز ظہر زیارت آثار مبارک مقرر ہے۔
ll درگاہ حضرت حسن الزماں محمد ؒ روضۃ الحدیث میں بتاریخ 15 ربیع الاول یکم اکٹوبر بروز اتوار 2023 کو صبح 11 تا 12-30 بجے زیارت آثار مبارک کروائی جائے گی۔