آج انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش ، میدان کی خستہ حالت پر کھلاڑیوں کو تشویش

   

دھرم شالہ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کل یہاں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ کھیلا جائے گا لیکن انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے منگل کو یہاں بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل اسٹیڈیم کے آؤٹ فیلڈ کی خستہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے ناقص قراردیا ہے۔ بٹلر کا یہ مشاہدہ اس وقت آیا جب افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد میدان کیآؤٹ فیلڈ پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اگرچہ ٹروٹ اپنے خیالات میں قدرے محتاط تھے، بٹلر نے اپنے خدشات کے بارے میں زیادہ واضح رائے دی۔ بٹلر نے کہا کہ ہاں، کچھ (تشویش) ہے اور میرے خیال میں میدان کی حالت معیار کے مطابق نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری اپنی رائے میں ناقص ہے۔ میرے خیال میں جب آپ ڈائیونگ یا فیلڈنگ کرتے وقت محتاط رہنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو یہ ہر اس چیز کے خلاف ہے جو آپ بطور ٹیم بننا چاہتے ہیں۔یادرہے کہ افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران گیند کا پیچھا کرتے ہوئے اس اسٹیڈیم کے آؤٹ فیلڈ پرکئی کھلاڑی پھسلنے کے بعد حکام سے سوال کیا گیا۔مجیب الرحمان ڈائیو لگاتے ہوئے گھٹنوں کے بل گر پڑے تھے۔انگلینڈ کو میدان کے علاوہ پہلے مقابلے میں ہوئی شکست کا بھی اندازہ ہے اور اسے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اپے گزشتہ مقابلے میں افغانستان کے خلاف ایک آسان اور جامع کامیابی حاصل کی ہے۔