وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر 2 گھنٹے قبل امتحانی سنٹر پہونچنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ایس آئی جائیدادوں کے قطعی ( فائنل ) امتحان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ 8 اپریل کو وزیراعظم مودی کے دورہ حیدرآباد کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات عائد ہیں ۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے حیدرآباد میں ایس آئی فائنل امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں سے خواہش کی ہے کہ وہ دو گھنٹے قبل امتحانی مراکز پہونچ جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر سکندرآباد کے اطراف کے علاقوں میں تحدیدات ہیں جس کے اثرات دیگر علاقوں میں پڑھنے کے امکانات ہیں ۔ امیدواروں کے ٹریفک میں پھنس جانے کے امکانات ہیں ۔ شہر کی تمام سڑکوں پر مصروف ترین ٹریفک ہوسکتی ہے ۔ اس لیے دو گھنٹے قبل امتحانی مراکز کو پہونچ جائیں ۔ ڈی جی پی انجنی کمار نے ٹریفک پولیس کو مشورہ دیا کہ وہ ایس آئی امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کی گاڑیوں کو اور عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ ن