نیویارک۔ اکتوبر (ایجنسیز) دنیاکے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے تعلق اچانک ختم ہونے کاانکشاف کردیا۔شیون زِلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی کے بارے میں بتایا اور مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔شیون زِلس نے لکھا کہ صرف ایک ہفتے میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے محبت سے کسی کو جانے دینے تک کا سفر مشکل ہے، لیکن کبھی کبھی زندگی ایسی ہی ہوتی ہے، اس کے باوجود وہ ایلون مسک کی بہت پروا کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی چاہیں گی۔واضح رہے کہ ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں، جن میں 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، 2024 میں پیدا ہونے والی بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں۔