برسبین۔انگلینڈاورآسٹریلیاکے درمیان ایشزسیریز 2021-22 کا کل یہاں پہلے ٹسٹ سے ہورہا ہے ۔میزبان آسٹریلیائی ٹیم کو نئے کپتان پیٹ کمنز کی خدمات دستیاب ہیں تو دوسری جانب انگلینڈ کی قیادت جیو روٹ کررہے ہیں۔علاوہ ازیں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو گابا میں شروع ہونے والے ابتدائی ایشز ٹسٹ کے لیے انگلینڈ کے 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جس سے ان قیاس آرائیوں پر قابو پا لیاگیا ہے کہ شاید انھیں پہلے ٹسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا اورانکی طویل عرصے کے بعد مسابقتی کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے۔تاہم، اسٹوکس کو ابھی بھی انگلینڈ کی پلیئنگ الیون سے خارج کیا جا سکتا ہے کیونکہ کپتان جو روٹ ٹاس پر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے۔فاسٹ بولراورانگلینڈ کے ٹسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جیمز اینڈرسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں ۔انگلینڈ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ زخمکا شکار نہیں ہیں بلکہ 39 سالہ کھلاڑی کو کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے اور پانچ ٹسٹ، مقابلوں کی سیریزطویل اور مسابقتی ہوگی اس لئے جیمس کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔انگلینڈ کے ترجمان نے کہا کہ جمی کھیلنے کے لیے فٹ ہیں اور وہ ایڈیلیڈ میں دوسرے ٹسٹ کے لیے تیاررہیں گے۔