حیدرآباد 7 اگسٹ ( سیاست نیوز )مرکزی حکومت کی برقی اصلاحات کے خلاف 7 اگسٹ پیر کو ریاست میں برقی کے ملازمین ہڑتال کریں گے ۔ وہ خدمات کا بائیکاٹ کریں گے جس سے اندیشہ ہے کہ ریاست میں برقی سربراہی متاثر ہوگی ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ اس بل کے خلاف یہ ہڑتال کی جا رہی ہے اور احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ بھر میں تمام برقی ملازمین احتجاجی مظاہرے کرکے اس بل کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کریں گے ۔