پٹنہ: بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے۔ نتیش کمار کل دوپہر 2 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ تیجسوی یادو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب راج بھون کے راجندر منڈپ میں ہوگی ۔ حالانکہ اس سے قبل تقریب حلف برداری کا وقت دن کے 4 بجے بتایا گیا تھا ۔ کل صرف وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔ دیگر وزراء بعد میں حلف لے سکتے ہیں۔