آج پولنگ ٹائم، اترپردیش میں اسمبلی الیکشن کا پہلا مرحلہ

,

   

نئی دہلی : اترپردیش اسمبلی کیلئے انتخابی مسابقت جمعرات 10 فبروری کو شروع ہورہی ہے جب ریاست کے مغربی حصہ کے 11 اضلاع میں پھیلی ہوئی 58 نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ کے ان حلقوں میں انتخابی مہم گزشتہ روز منگل کی شام ختم ہوئی تھی۔ یوپی میں مجموعی طور پر 7 مرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ جمعرات کو پولنگ کی شروعات ان 58 اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کوویڈ سے محفوظ چناؤ کو یقینی بنانے کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں جن کی تعمیل کی جائے گی۔ جن ریاستی وزراء کا کل کی پولنگ میں انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوجائے گا ، وہ شری کانت شرما، سریش رانا، سندیپ سنگھ، کپل دیو اگروال، اتل گرگ اور چودھری لکشمی نارائن ہیں۔