دو سلاٹس میں انعقاد ۔ امیدواروں کو آر ٹی سی کی مفت سہولت
حیدرآباد 4 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے اتوار 5 جون کو یو پی ایس سی پریلمنری امتحان میں شرکت کرنے والوں بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ انہیں امتحانات کا ہال ٹکٹ دکھانا ہوگا ۔ ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کارپوریشن نے کہا کہ یو پی ایس سی کے پریلمنری امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار میٹرو اور اے سی کے بشمول کسی بھی بس سرویس سے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ورنگل میں استفادہ کرسکتے ہیں۔ یو پی ایس سی کا پریلمنری امتحان اتوار کو دو سلاٹس میں منعقد ہوگا ۔ مارننگ سلاٹ میں صبح 9.30 بجے سے 11.30 بجے دن تک منعقد ہوگا جبکہ دوپہر کے سلاٹ میں امتحان 2.30 بجے شام سے 4.30 بجے شام تک منعقد ہوگا ۔ تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ پر امتحان کے مقام ‘ سلاٹس وغیرہ کی تفصیلات درج ہیں۔ امکان ہے کہ اس امتحان کے ذریعہ 861 جائیدادوں کو پر کیا جائیگا ۔