آج2020ء کا آخری چاند گہن

,

   

دوسرا اور آخری سورج گہن 14 ڈسمبر کوہوگا
نئی دہلی : ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال چوتھا اور آخری چاند گہن 30 نومبر یعنی کل دوپہر 12:32 بجے پر ہوگا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق چاند گہن کا آغاز دوپہر 12:02 بجے ہوگا۔ یہ چاند گہن جنوبی اور شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ 2:15 بجے پر چاند گہن اپنے عروج پر ہوگا۔ یہ ہندوستان اور پاکستان کے کئی علاقوں میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات نے بتایا کہ کل شام 4:30 بجے گہن ہٹنے لگے گا۔ چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 21 منٹ ہوگا۔ سال 2020ء کا دوسرا اور آخری سورج گہن 14 ڈسمبر کو ہوگا۔