لکھنو 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش آدیہ ناتھ اور ان کے ساتھی وزراء نے آج آئی آئی ایم لکھنو میں حکمرانی اور قیادت کے تعلق سے سبق حاصل کئے ۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی سینئر فیکلٹی کی جانب سے قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ سے متعلق سشن ’ منتھن ‘ منعقد کیا گیا تھا جس میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے ساتھی وزراء نے شرکت کی اور یہاں سبق حاصل کئے ۔ حکومت اترپردیش نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی حکومت نے سیاسی قیادت کو فروغ دینے ایسے سشن میں حصہ لیا ہو۔