آدی بٹلہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد : /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کے علاقہ آدی بٹلہ میں ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں شوہر نے بیوی کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ بی جیوتی ساکن سورج نگر ترکایمجال اپنے شوہر بی جبار کے ساتھ رہتی تھی ۔ ہفتہ کی شب جبار اور جیوتی نے گھریلو تنازعہ کے نتیجہ میں دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے بیوی کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا ۔ اس واقعہ میں جیوتی شدید زخمی ہوگئی تھی اور اسے مقامی عوام نے دواخانہ منتقل کیا ۔ آدی بٹلہ پولیس انسپکٹر پی رگھو ویر ریڈی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد شوہر موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔