اسلام آباد: آذربائیجان نے مبینہ طور پر 1.6 بلین امریکی ڈالر معاہدے میں پاکستان سے کثیر مقصدی 17-JFبلاک۔3 لڑاکا طیارے خریدے ہیں۔.پاکستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حال میں آذربائیجان کو 17-JFبلاک۔3 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔. میڈیا کے مطابق معاہدے پر فروری میں دستخط ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ 1.6 بلین امریکی ڈالر کا معاہدہ طیاروں، ہتھیاروں اور تربیت کیلئے تھا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ معاہدے کے تحت کتنے طیارے خریدے گئے ۔ آذربائیجان صدارتی دفتر نے حیدر علییف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کو باضابطہ طور پر صدر الہام علییف کے حوالے کیے جانے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ یہ جیٹ طیارے پہلے ہی آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہو چکے ہیں۔ صدر علیئیف کو جیٹ کی جدید ترین حکمت عملی اور تکنیکی خصوصیات، آپریشنل رہنما خطوط اور کارکردگی کے اہم اشاریوں سے آگاہ کیا گیا ۔