ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایرائموف نے لاچین کوریڈور کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق لاوروف اوربایرائموف نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔بات چیت کے دوران بایرائموف نے کہا کہ احتجاج میں آذربائیجان کی سرزمین میں کانوں کے غیر قانونی آپریشن کو اور لاچین سڑک کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کئے گئے مطالباتکو پورا نہ کیے جانے اور ناکہ بندی اور انسانی صورتحال سے متعلق دعووں کے بے بنیاد ہونے سے آگاہ کیا ہے۔