آرام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں : روہت شرما

   

لکھنؤ۔ ہندوستان کے نئے مقررکردہ ٹسٹ کپتان روہت شرما نے کہا کہ انہیں تمام میچوں کو بائیو ببل میں کھیلنے میں کوئی دقت نہیں ہے اور جب وہ اس کی ضرورت محسوس کریں گے تب ہی وقفہ لیں گے۔روہت کی بطور ٹسٹ کپتان تقرر سے قبل یہ سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ کیا وہ مصروف بین الاقوامی شیڈول کے پیش نظر تمام فارمیٹس میں قیادت کرنے کو تیار ہوں گے لیکن ہندوستانی کپتان نے اس پر واضح موقف اختیارکیا۔ روہت نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کہا ابھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور میں تمام میچ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔انھوں نے کہاکام کا بوجھ ہمیشہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ اس کے بعدکیا ہوتا ہے؟ آپ اسے ہر روز دیکھتے ہیں، اسے سمجھتے ہیں. اگر آپ کو آرام کی ضرورت ہے تو آپ آرام کریں۔