آرمور: دو ضعیف بیوہ بہنوں کے بے رحمانہ قتل کا واقعہ

   

وحشیوں نے مقتولہ کے گھر کو بھی آگ لگادی ، قاتلوں کو سخت سزا دینے پولیس کمشنر کا تیقن

آرمور:19/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں دو بہنوں کا بے رحمانہ کرکے قاتل نے قتل کرنے کے بعد مکان کو آگ لگا دی۔ موقع واردات کا اے سی پی آرمور کے ہمراہ پولیس کمشنر نظام آباد پروین کمارنے معائنہ کیا ۔ آرمور محلے زراعت نگر میں دو بہنیں مگڈی راجو 72 سالہ مگڑی گنگو 62 سالہ دونوں ایک مکان میں رہا کرتے تھے۔ ان دونوں خواتین کا کسی نا معلوم قاتلوں نے بے رحمانہ قتل کرتے ہوئے مکان کو آگ لگا دی ۔یہ دو خواتین بیوہ ہیں۔ مقامی افراد کے کہنے کے مطابق دونوں بہنیں تقریباً 20 برس کے عرصے سے اس مکان میں رہائش پذیر تھیں ۔ وہ اتوار کے دن کسی تقریب میں افراد خاندان کے ہمراہ ملنا گٹا گئے ہوئے تھے وہ منگل کے دن گنگوا کا لڑکا انہیں مامڑپلی سے یہاں مکان پر چھوڑ کر گیا تھا۔ اور یہ بھی بتایا گیا کہ ان خواتین کے گلے میں تقریباً 20 تا 25 تولہ سونے کے زیورات بھی تھے۔ اس مکان کو جلتا ہوا دیکھکر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس انچارج کمشنر پروین کمار نظام آباد کے ہمراہ اے سی پی پولیس انسپکٹر آرمور کلوز ٹیم کے ہمراہ موقعہ واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلی جانچ کی اس موقع پر پولیس کمشنر نظام آباد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اے سی پی اور پولیس انسپکٹر کلوز ٹیم کے ہمراہ تفصیلی معائنہ کیا۔ اور سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیا جائے گا اور تمام تفصیلات حاصل کی جائے گی۔عوام کو کسی قسم کے خوف کی ضرورت نہیں کوئی بھی اطلاع ہو تو پولیس محکمہ کو دیں ہر زاویہ سے باریک بینی سے تحقیقات کرتے ہوئے قاتلوں کو حراست میں لیا جائے گا اور سخت سزا دی جائے گی اور آگے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔