آرمور رکن اسمبلی نے رعیتو بازار کا دورہ کیا

   

آرمور : 13/ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بی جے پی رکن اسمبلی آرمور پائیڈی راکیش ریڈی نے آرمور حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ راکیش ریڈی نے میونسپل کمشنر پرساد چوہان کے ہمراہ آرمور شہر کے رعیتو بازار (انگڑی بازار) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر راکیش ریڈی نے رعیتو بازار میں بیت الخلاء کا مشاہدہ کیا اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بہت سے مسائل ان کی توجہ میں لائے گئے۔ رکن اسمبلی آرمور راکیش ریڈی نے تمام سہولیات جلد فراہم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت کی۔ انہوں نے عوامی بیت الخلاء کو بند رکھنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں رکن اسمبلی آرمور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سے مسائل کو جلد حل کریں گے جو ان کی توجہ میں آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انگڑی بازار کی ترتیب کو جلد ہی تبدیل کیا جائے گا اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس پروگرام میں سابق میونسپل چیئرمین کنچیٹی گنگادھر، ٹاؤن صدر دیاگا اودئے، میونسپل افسران اور دیگر نے شرکت کی۔