آرمور میونسپل کونسل میں کانگریس دور کا آغاز

   

چیرپرسن ونل دیوی لاونیا نے جائزہ لے لیا، عوامی مسائل کو اہمیت دینے کا تیقن
آرمور:27/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل چیرپرسن کی حیثیت سے ونل دیوی لاونیا ایپا سرینو نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔اسطرح ضلع نظام آباد میں آرمور پہلا میونسپل ہے جس میں بی آر ایس پارٹی کے چیرپرسن کو ہٹا کر کانگریس پارٹی نے اپنا قبضہ جمالیا۔ اور یہاں کانگریس کے دور کا آغاز ہوگیا۔ کانگریس میونسپل چیرپرسن آرمور ونل دیوی لاونیا نے اور آج ٹھیک 10.30 بجے دن اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کانگریس حلقہ اسمبلی انچارج ونئے کمار ریڈی کے علاوہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلنگانہ ریاستی اْردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان نے شرکت کی۔ نو منتخبہ چیرمین کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان اور ونئے کمار ریڈی نے صحافیوں سے مخاطبت میں بتایا کہ آرمور میونسپل کے 36 کونسلرس کے منجملہ 30 کونسلرس کی کانگریس پارٹی کو تائید حاصل ہے۔ اس طرح پورے طرح آرمور میونسپل کانگریس کے قبضہ میں آگیا۔ اور آرمور کے عوامی مسائل جو بھی ہوں اسے جلد حل کرلیا جائے گا۔ بنیادی سہولتوں کو پہلے اہمیت دی جائے گی۔ کانگریس پارٹی موجودہ چیرپرسن کا مکمل تعاون کرے گی۔ اور بہترین ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے اور چیرپرسن کے اپنے عہدے کا جائزہ تقریب میں سماجی , سیاسی ، مذہبی قائدین نے میونسپل دفتر پہنچکر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ٹاؤن صدر سائی بابا گوڑ ، مائناریٹی ٹاؤن صدر حبیب ، میر ماجد علی رحمت ، ساجد سعود ، تحسین احمد ،فہیم ، اجو ، وینکٹیش، رنگنا ، پرساد ، رامو ، مرلی ،بھوپیندر ودیگر قائدین موجود تھے۔