آرمور میونسپل کے احاطہ میں آوارہ کتوں کی بہتات

   

آرمور۔ آرمور نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 سید فیاض نے بتایا کہ آرمور میونسپل کے احاطے میں دیوانے آوارہ کتوں کی کثرت سے عوام کو پریشانی کا سامنا تھا جس کی عوام کی جانب سے شکایات وصول ہورہی تھی جس پر میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون کی نگرانی میں دیوانے آوارہ کتوں کو شہر سے دور کرنے کے لئے ایک ٹیم بلائی گئی اور کتوں کو پکڑا جارہا ہے اس طرح وارڈ نمبر 17 میں سید فیاض کی نگرانی میں کتوں کو پکڑ کر باہر منتقل کیا گیا اس موقع پر نمائندہ کونسلر سید فیاض نے میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون سے درخواست کی کہ انکے وارڈ میں بد جانور (جنگلی جانور) بھی موجود ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انکو بھی شہر سے باہر کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات دور ہوں اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔