آرمور میں سیاہ قوانین کے خلاف ہڑتال جاری

   

آرمور ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں سیاہ قانون سی اے اے، این پی آر، این آر سی، اور سی اے بی کے خلاف غیر معینہ مدت کی زنجیری ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوئی۔ اس ہڑتال میں مسجد رحمانیہ زراعت نگر آرمور کے ذمہ داران نے احتجاج درج کروایا اس احتجاج میں صدر مسجد رحمانیہ عبدالرحیم صدر مرکزی کمیٹی آرمور محمد کلیم سکریٹری محمد عمر کے علاوہ مولانا کبیر الدین مظاہری محمد ولی الدین، آرمور میونسپل کونسلر ظہیر علی، محمد فرید، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین عبدالجبار ،وینکٹیش، متنا، ودیگر موجود تھے آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر22 کے کونسلر ظہیر علی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے این پی آر این آر سی، کالے قانون کی پرزور مذمت کی اور دستور میں چھیڑ چھاڑ سے باز رہنے کی طرف توجہ دلائی۔اس کیعلاوہ مرکزی کمیٹی سکر یٹری محمد عمر نے بھی اس کالے قانون کو فورا واپس لینے کی مرکزی حکومت سے درخواست کی۔اور مرکز پر الزام عائد کیا کہ یہ حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کررہی ہے انہوں نے معاشی ترقی کے لیے بیروزگاری پر توجہہ دینے کا مودی حکومت سے مطالبہ کیا اس احتجاجی پروگرام میں اظہار یگانت پیش کرنے والوں میں میونسپل نائب چیرمین شیخ منو، کونسلرس محمد امتیاز، سید عتیق، سید فیاض، عبدالرحمن،سابقہ کونسلر رحیم الدین الیاس وہ دیگر موجود تھے۔