آرمور میں لاوارث مسلم خاتون کی تدفین

   

آرمور:19/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک لاوارث خاتون کی تدفین مسلم مرکزی کمیٹی پرکٹ کے ذمہ داروں نے انجام دی۔ آرمور کے شہر پرکٹ بس اسٹانڈ میں ایک لاوارث مسلم خاتون فوت ہوگئی۔ اس کی اطلاع پاکر پرکٹ مرکزی کمیٹی صدر محمد قطب الدین معتمد محمد یعقوب علی نائب صدر محمد نعیم الدین اور محمد عبید اللہ نے اس سے متعلق کاروائی انجام دیتے ہوئے خاتون کی میت کو حاصل کرتے ہوئے مختلف اہل خیر حضرات کی مدد سے اس لاوارث خاتون کی تدفین عمل میں لائی۔ بعد نماز عصر جامع مسجد پرکٹ میں نماز جنازہ پڑھائی گئی۔
سی آئی ٹی یو ضلع سکریٹری نور جہاں کی گرفتاری
نظام آباد :19؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نورجہاں نے اپنی گرفتاری کو لیکر افسوس کا اظہار کیا ۔ گرام پنچایت ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست گیر سطح پر 13 دنوں سے احتجاجی پروگراموں کو انجام دیا جارہا تھا ۔ آج رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کیمپ آفس کے روبرو احتجاج کرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے صبح کی اولین ساعتوں میں نورجہاں کو ان کی قیام گاہ سے پولیس نے گرفتار کیا اس کے باوجود بھی گرام پنچایت ملازمین نے سی آئی ٹی یو اور جے اے سی کے قائدین نے بارش کی پرواہ کئے بغیر احتجاج پروگرام کو منظم کیا ۔