آرچر کا آج دوسرا ٹسٹ

   

لندن۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچرکا جمعرات کو ساوتھمپٹن میں ٹیم کے ساتھ پریکٹس کیمپ میں شامل ہونے سے قبل کورونا کا دوسرے راؤنڈکا ٹسٹ ہوگا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سسیکس کے بولر کے اہل خانہ کے ایک شخص کے بیمار ہونے کی وجہ سے اب وہ جمعرات کو ٹیم میں شامل ہوںگے۔ ای سی بی نے ایک بیان میں کہاکہ آرچر اور اس کے اہل خانہ نے کورونا کے لئے کئے جانے والے ٹسٹ کی رپورٹ منفی تھی۔ آرچر کا دوسرا ٹسٹ ہوگا اور اگر اس کی ٹسٹ رپورٹ منفی ہے تو وہ جمعرات کو پریکٹس کیمپ میں ٹیم میں شامل ہوںگے۔ انگلینڈ ٹیم کے باقی ارکان 8 جولائی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کی پریکٹس کے لئے منگل کو ایجس باؤل ساوتھمپٹن پہنچے لیکن نہ صرف آرچر بلکہ تمام 30 کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹسٹ کیا جائے گا۔ تمام 30 کھلاڑیوں کا دس دن پہلے کورونا وائرس کے لئے ٹسٹ کیا گیا تھا۔ اس ٹسٹ میں کوئی بھی کھلاڑی متاثر نہیں پایا گیا تھا۔