آر ایس ایس اور ہندو مہاسبھا آئین کے خلاف تھے:جے رام رمیش

   

کھرگون: کانگریس قائد اور جے رام رمیش نے آج یوم دستور کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس آئین کے خلاف تھی اور وزیر اعظم جس نظریہ سے آتے ہیں وہ اس آئین کو بالکل نہیں مانتے۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے منیہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کانگریس کے لیڈر نہیں تھے لیکن انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کانگریس کے نظریے کے بغیر یہ آئین نہیں بن سکتا تھا۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے کہا کہ اس آئین میں ضروری ترامیم بھی نہیں کرسکتے تھے اگر کانگریس پارٹی اس کی حمایت نہیں کرتی، اس آئین کو بنانے کا سہرا کانگریس پارٹی کو جاتا ہے۔