ناورح تقاریب کا اختتام موہن بھگوات کے ان لائن خطاب پر ہوگا
نئی دہلی۔ناروح تقاریب کے دوران 3اپریل کو راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات کشمیری ہندو کمیونٹی سے ان لائن خطاب کریں گے۔
سنجیو شاردا کیندرا(ایس ایس کے) جموں کی جانب سے تین روز پروگرام یکم تا3اپریل ’تیاگ اور شوریادیوس‘ منایاجارہا ہے اور ’کشمیر ی سماج‘ پرزوردیا دیا گیا ہے کہ وہ ناروح کے موقع پر اپنے آبائی گھر کو واپس لوٹنے کا عہد لیں۔
مذکورہ ایس ایس کے جانب سے ’ناروح‘ تیاگ اور شوریا دیوس‘ اس کمیونٹی کے لوگوں اور اسکولی بچوں س کے ساتھ پچھلے سات سالوں سے منایاجارہا ہے اور اس میں سمیناروں‘ تحریری مقابلہ اور کوائز مقابلو ں کا انعقاد بھی کیاجاتا رہا ہے۔
ایس ایس کے بموجب یکم اپریل کے روز ناورح م’تیاگ دیوس‘ کے طور پر ایک تاریخی شخصیت شریا بھٹ کی یاد میں منایاجاتا ہے جس کے متعلق کہاجاتا ہے کہ وہ کشمیری پنڈوں کے نجات دہندہ تھے۔
اس کے بعد2نومبر کے روز ناورح (نئے سال کا پہلا دن) ناورح سنکلپ دیوس کے طور پر منایاجاتا ہے۔
اپریل 3کے روز مذکورہ شوریا دیوس اٹھویں صد ی کے کشمیری بادشاہ لالتادتیہ مکتا پیڈا کے اعزاز میں منایاجاتا ہے جو ان کی ترکوں پر جیت اور فتح اور مملکت کو بنگال اور ایسٹ اور ساوتھ انڈیا تک وسعت دینے کی یاد میں ہے۔
ناورح تقاریب کا اختتام آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات کے ان لائن خطاب پر ہوگاجو وہ کشمیری ہند کمیونٹی کے ساتھ کریں گے۔
مذکورہ لفظ ’ناروح‘ ایساماناجاتا ہے کہ سنسکرت’نوا ورش‘ سے لیاگیا ہے جس کا مطلب نیا سال ہے۔موسم بہار کے آغاز کے پہلے دن نوراترس پر یہ مشتمل ہے۔کشمیری پنڈوں نے ناروح تہوار کو دیوی شریکا کے نام سے موسوم کیاہے اور اس تہوار کے دوران وہ انہیں خراج پیش کرتے ہیں۔