آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے‘اسپتال میں

,

   

ناگپور۔راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات کو کرونا وائر سکی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘جمعہ کے روز ذرائع سے ملی جانکاری کے بموجب انہیں ناگپور کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بھگوت کو کویڈ 19وارڈ میں شریک کیاگیاہے جہاں پر ان کا علاج کیاجارہا ہے اور ان صحت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ نگرانی میں ہیں۔ آر ایس ایس کے ایک ذمہ دار نے بھی بھگوت کے وائرل وباء کی جانچ میں مثبت پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔