گولیار۔ کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ راشٹرایہ سیویم سیوک سنگھ سربراہ موہن بھگوات اگر مسلمانوں کو بھروسہ جیتنا چاہتے ہیں تو بلقیس بانو اور محمد اخلاق کے گھر وں پر جانا چاہئے۔
اس ہفتہ کے اوائل میں بھگوات نے دہلی میں ایک مسجد اورمدرسہ کو دورہ کیاتھا۔
اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ آر ایس ایس سربراہ کی ہمدردی کے متعلق استفسا ر کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ اگر وہ بھروسہ جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں 2015میں ہجومی تشدد کے واقعہ سے متاثر محمد اخلاق کی فیملی اور اجتماعی عصمت ریزی کا شکار بلقیس بانو سے ملاقات کرنا چاہئے۔
انہوں نے دعوی کیاکہ بھگوات کا مسجد دورہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کااثر ہے۔
دہشت گردوں کی مبینہ حمایت کے لئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) پر تحقیقاتی ایجنسیوں کی چھاپہ ماری کے متعلق سوال پوچھنے پر مذکورہ کانگریس لیڈر نے کہاکہ پی ایف ائی ہی نہیں بلکہ اس ہر ایک تنظیم پر کاروائی کی جانی چاہے جو مذہبی نفرت‘ اور جنونیت پھیلانے کاکام کررہے ہیں