آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی

   

ناگپور:ناگپور میں واقع آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم کی مبینہ دھمکی جاری کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر ہفتہ (31 دسمبر) کو سیکورٹی بڑھا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی مبینہ دھمکی دی۔پولیس نے کہا کہ پولیس کنٹرول روم میں دوپہر ایک بجے ایک کال موصول ہوئی۔ ایک شخص نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق بم ڈیٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو بلایا گیا اور احاطے کی مکمل چھان بین کی گئی، لیکن کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی تاہم سیکوریٹی سخت کردی گئی۔
ڈی سی پی نے کہا کہ احتیاط کے طور پر گشت تیز کر د ی گئی ہے۔ پولیس ‘کال کرنے والے کی شناخت کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ فی الحال آر ایس ایس نے اس پورے معاملے پر کچھ نہیں کہا ہے۔