آر ایل ڈی 3سیٹوں پر خوش ہے ‘ یہاں تک ایس پی اور بی ایس پی نے سیٹوں کی قربانی دی ہے ۔ اجیت سنگھ

,

   

راشٹریہ لوک ل دکے صدر اجیت سنگھ ‘ جو مظفر نگر سے امیدوار ہونگے ‘ امید ہے کہ اس سیٹ پر جیت حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کی گرفت کو مغربی یوپی میں کمزور کریں گے۔

انہو ں نے ای ڈی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے اس سیٹ کو پولرائزیشن کے مرکز میں تبدیل کردیاتھا جہا ں سے اس نے پورے مغربی یوپی پر کنٹرول کیا۔

تاہم حالات تبدیل ہوگئے ہیں کسانوں کی سیاست اس پس منظر میں غائب ہوگئی ہے اور برسراقتدار سیاسی جماعت پاکستان کے فضائیہ حملے کو سیاسی رنگ دینے کاکام کررہی ہے

اقتباسات۔

تین لوک سبھا سیٹوں پر مقابلے کے متعلق

کون کتنے سیٹوں پر مقابلہ کررہا ہے یہ اس کے متعلق نہیں ہے۔ جب آپ کی لڑائی کسی بڑے مقصد کے لئے ہوتی ہے تو ہر کسی کو قربانی دینا پڑتا ہے۔

یہاں تک بی ایس پی اور ایس پی ان سیٹوں پر مقابلہ نہیں کررہی ہے جہاں سے وہ مقابلہ کرتی آرہی ہے۔ ہم نے طویل وقت تک اس پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد ایک نتیجے پر پہنچے ۔

یہ الیکشن دستور اور جمہوریت کی بقاء کے لئے ہے جس کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا ہے
کانگریس کے ساتھ اتحاد پر۔

بی ایس پی ۔ ایس پی اور آریل ڈی کے درمیان الائنس بہت پہلے سے ہے اور اس پر ہم نے تبادلہ خیال بھی کیاہے۔

جیانت او راکھیلیش کی جانب سے اعلان کے ایک روز قبل بھی آپ تمام نے اس الائنس میں آر ایل ڈی کو شامل کہاتھا۔

ہم نے وہ کیاہے جو ریاست او ر قوم کے مفاد میں ہے

مظفر نگر سے مقابلہ ‘ وہ سیٹ جہاں سے آر ایل ڈی کبھی نہیں جیت سکی

سال2014میں مظفر نگر بی جے پی کی پولرائزیشن کامرکز رہا تھا۔یہاں پر فروغ پانے کے بعد مغربی یوپی کی تمام سیٹو ں پر جیت حاصل کی۔

مظفر نگر میں شکست دے کر ان کی مغربی یوپی سے فرقہ پرستانہ سیاست کا میں خاتمہ چاہتاہوں۔

میں پچھلے ایک سال سے متواتر وہاں کے دورے کررہاہوں اور بھائی چارہ میٹنگ بھی منعقد کررہاہوں ‘یہ وہی لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں مظفر نگر سے الیکشن لڑوں۔مظفر نگر سے میری جیت بی جے پی کے مغربی یوپی میں خاتمہ کانشان ہوگی