آر بی ائی نے دو ہزار کے نوٹوں کی اشاعت بند کردی۔ رپورٹ

,

   

جمعرات کے روز نیوز ویب سائیڈ دی پرنٹ پر شائع خبر کے مطابق نو ٹ بندی کے بعد نومبر 2016میں متعارف او رشائع ہونے والے 2000کے کرنسی نوٹوں کی اشاعت آر بی ائی نے بند کردی ہے اور اس کے لئے حکومت کے اعلی سطحی ذرائع کا بھی حوالہ دیا۔

نئی دہلی۔حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار کے پرانے نوٹوں کو اچانک بند کرنے کے فیصلے کے فوری بعد آر بی ائی نے پانچ سوکی نئے نوٹ کے ساتھ دو ہزار کے نئے کرنسی نوٹ کی اجرائی بھی عمل میں لائی تھی۔

تاہم ایک وزرات مالیہ کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ آر بی ائی اور حکومت حسب ضرورت مارکٹ میں موجودہ رقم کے مطابق کرنسی نوٹ کی اشاعت کو تعین کرتا ہے اور کہاکہ اشاعت میں کمی لائی جارہی ہے۔

جب 2ہزار کے نوٹ کی اجرائی عمل میں لائی گئی تھی اس وقت یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ اشاعت ’’مختصر ‘‘ کرتے ہوئے آگے بڑھا جائے گا‘ اس کے بعد سے نئے بڑے کرنسی کی اہمیت کو بحالی کی ضرورت پڑگئی تھی۔

افیسر نے کہاکہ ’’یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ2ہزار کے کرنسی نوٹ کی اشاعت کو محدود کرتے ہوئے اس کو کم کیاجائے گا۔ یہ کوئی نیا اقدام نہیں ہے‘‘۔

آر بی ائی کے مطابق مارچ2017کے اختتام تک 3285ملین کے دوہزار روپئے کے نئے نوٹ مارکٹ میں گشت کررہے ہیں۔ ایک سال بعد اس کی تعداد میں مختصر اضافہ ہوا اور یہ پچھلے سال مارچ تک بڑھ کر 3363ملین تک پہنچا ۔

پچھلے سال مارچ تک مارکٹ میں گشت کرنے والے مجموعی رقم 18037بلین تھی جس میں پچھلے سال کے مقابلہ دوہزار کے نئے کرنسی نوٹوں میں50.2فیصد سے کمی ائی اور یہ 37.3فیصد تک پہنچ گیا۔

نومبر2016میں پانچ سو او ر ایک ہزار کے پرانے نوٹ بند کرنے کا اعلان کیاگیا جو مارکٹ میں گشت کرنے والے اس وقت کے پیسے کا 86فیصد حصہ تھے