آر ٹی سی ملازمین کو 5.7 فیصد ڈی اے دینے کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی انتظامیہ نے ملازمین کو 5.7 ڈی اے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی وی سی سجنار نے ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ڈی اے جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ فی الحال 45.9 فیصد ڈی اے کو 51.6 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سال 2013 ء میں تنخواہوں کے نظرثانی معاہدے کے مطابق اس کی ادائیگی عمل میں لائی جارہی ہے۔ جاریہ ماہ ستمبر کی 30 تک آر ٹی سی میں پے اسکیل پر کام کرنے والے ملازمین کو ہی اضافہ شدہ ڈی اے کا فائدہ ملے گا۔ آر ٹی سی کے سابق ڈائرکٹر ایم ناگیشور راؤ نے ماباقی 5 ڈی اے بھی جلد از جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ن