آر ٹی سی ڈرائیور وکنڈکٹر پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 6 فروری (سیاست نیوز) آر ٹی سی بس ڈرائیور اور کنڈکٹر پر حملہ کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ آر ٹی سی عملہ پر ان دنوں حملہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ تاہم آر ٹی سی انتظامیہ نے عملہ پر حملہ پر تشویش ظاہر کی اور سخت کارروائی کیلئے پولیس پر زور دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹینک بنڈ پر بس ڈرائیور و کنڈکٹر پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے بیاٹ سے حملہ کرکے ڈرائیور شیخ عبدل و کنڈکٹر رمیش کو شدید زخمی کردیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف دومل گوڑہ پولیس میں شکایت کی گئی تھی اور پولیس نے خاطیوں محمد مجید اور محمد قاسم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ع