آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا مطالبہ ، آج ’’چلو اسمبلی‘‘ پروگرام

   

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی ایمپلائیز یونین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کردیا جائے۔ اپنے مطالبہ کی تائید میں آر ٹی سی ملازمین نے کل بروز جمعہ ’’چلو اسمبلی‘‘ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پوسٹر بھی جاری کئے گئے ہیں۔ آر ٹی سی ایمپلائیز یونین کے قائدین نے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کا مطالبہ کیا۔ ماضی میں کئے گئے تنخواہوں میں اضافہ کے عمل میں پہلے ہی سے دو سال کی تاخیر ہوچکی ہے۔ آر ٹی سی کو خسارہ سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا۔