تجربہ کے طور پر پہلے آئی ٹی کوریڈور میں استعمال ۔ آر ٹی سی خدمات کیش لیس ہوجائیں گی
حیدرآباد 29 دسمبر ( سیاست نیوز ) : مسافرین کیلئے اب تلنگانہ آر ٹی سی بسوں کا سفر اسمارٹ میں تبدیل ہورہا ہے ۔ سفری اخراجات کو نقد لین دین سے پاک بنانے کیش لیس خدمات فراہم کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ ان خدمات کو فی الحال دور دراز علاقوں تک سفر والی بسوں کے علاوہ انٹرنیشنل ایرپورٹ تک چلائی جانے والی پشپک بسوں میں تجربہ کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے ۔ جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ شہر میں چلنے والی آر ٹی سی بسوں میں بھی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ گریٹر زون کے عہدیداروں نے سب سے پہلے آئی ٹی کوریڈار میں چلنے والی بسوں کے علاوہ مضافاتی علاقوں کو جوڑنے والی نئی سڑکوں پر ان خدمات کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس پر جنوری سے عمل ہوگا ۔ فی الحال کارڈ استعمال کرنے ( آئی ٹی ایم ) انٹلی جنس ٹکٹ ایشو مشین کا استعمال کیا جائے گا ۔ بعد میں ممبئی کی طرز پر بسوں میں سوار ہوتے وقت ایک سوائپ ڈیوائس لگایاجائیگا۔ تلنگانہ آر ٹی سی سے میٹرو ریل مسافرین جو کارڈ استعمال کررہے ہیں اس طرح کا اسمارٹ کارڈ متعارف کرائیگی ۔ اسکے علاوہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈس کے ساتھ فون پے ، گوگل پے کے علاوہ دوسری آن لائن خدمات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے ہائی ٹیک سٹی ، ایم ایم ٹی ایس ریلوے اسٹیشن ، ہائی ٹیک سٹی ، رائے درگم میٹرو اسٹیشنس کو جوڑکر مادھا پور ، گچی باولی کے فینانشیل ڈسٹرکٹ کے راستوں پر چلنے والی ٹی ایس آر ٹی سی کی وجرا ، منی اے سی بسوں کو شٹل سرویس کے طور پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس میں ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کی جائیں گی ۔ اسکے علاوہ آئی ٹی کاریڈور میں بسوں کی روانگی کے مقامات پر خصوصی کاونٹرس قائم کرکے ٹکٹس جاری کرنے اور ڈرائیورس اور کنڈاکٹرس کے پاس موجود آئی ٹی ایمس کے ذریعہ بھی ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ن