آر ٹی سی کے نقصانات کو کم سے کم کیا جائے

   

وزیر ٹرانسپورٹ کا بس بھون میں اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد 12 ستمبر ( سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ جئے کمار نے تلنگانہ آر ٹی سی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن کے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور اسے نفع بخش بنانے کیلئے توجہ کریں۔ انہوں نے آج بس بھون میں ٹی ایس آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائرکٹر سنیل شرما اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میںاس بات پر غور کیا گیا کہ آر ٹی سی کے نقصانات کو کس طرح کم کیا جاستکا ہے اور صارفین کو کس طرح بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ وزیر موصوف نے جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے راستے تلاش کریں جن کے ذریعہ آر ٹی سی کے نقصانات کو کم کیا جاسکے اور اسے نفع بخش بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر بھی غور کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو تیقن دیا کہ حکومت نہ صرف نقصانات کو کم کرنے پر توجہ کرے گی بلکہ صارفین کو بہتر اور زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر بھی توجہ کرے گی ۔