س ملک میں جب تک مودی ہے کسی اچھی چیز کی بقاء کی امید نہیں لگائی جا سکتی ، جب اس ملک میں تعلیم عام ہوگی تو یہ ملک بہت ترقی کرئے گا بہت سے لوگ آ ج بھی ایسے ہیں جو اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر یہ لوگ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع نہیں دیتی اور ان کے راہ میں حائل ہو جاتے ہیں ۔
جب سارا ملک آزادی کی جد وجہد میں تھا تب یہ لوگ انگریزوں کو معافی نامہ لکھ رہے تھے ۔مگر انکی یہ کوشش تب ناکام ہوئی اگر تب انکی کوشش کامیاب ہوتی تو یہ ملک آج بھی غلام رہتا اور انگریزوں کے قبضہ میں ہی ہوتا ۔جس طرح انگیزوں نے اس ملک کو لوٹ لیا تھا یہ لوگ بھی مختلف چیزوں کا سودا کر رہے ہیں ۔ہوائی اڈوں کو بھیج دیا لال قلع تک ان چوروں نے بھیج دیا ۔
اب اس ملک کے اس پر اشوب دور میں ہمیں ان آزادی کے سپوتوں کی راہ پر چل کر انکے خلاف ایک جمہوری جنگ لڑنے ہوگی اور پورے ملک کو اس غلامی سے آزاد کرانا ہوگا ۔
آگر تاریخ کو لکھا جائے تو آزادی سے لے کر اب تک سب سے کم دوا خانہ اور کالجس ان پانچ سالوں میں کھولے گئے ہیں مگر اب جلد ہی اس ملک میں بدلاؤ انے والا ہے ۔
(سیاست نیوز)