آزادی کی 75 سالہ تقاریب کا 22 اگست کو لال بہادر اسٹیڈیم میں اختتام

   

کیشو راؤ کی زیر قیادت تیاری کمیٹی کا اجلاس، ہر ضلع میں پروگراموں کا جائزہ، اہم مقامات پر سجاوٹ
حیدرآباد ۔11۔اگست (سیاست نیوز) آزادی کی 75 سالہ تقاریب کے سلسلہ میں تیاری کمیٹی کا اجلاس آج صدرنشین ڈاکٹر کے کیشو راؤ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 22 ستمبر تک جاری رہنے والی تقاریب کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22 اگست کو لال بہادر اسٹیڈیم میں اختتامی تقاریب کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ کمیٹی کے اجلاس میں ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ، سبیتا اندرا ریڈی ، سرینواس گوڑ ، میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی ، رکن کونسل پربھاکر راؤ ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، ساہتیہ اکیڈیمی کے صدر جے گوری شنکر اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار ، کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نوین متل کے علاوہ پولیس اور دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں اور حکومت کے مشیر کے وی رمنا چاری نے شرکت کی ۔ کیشو راؤ نے کہا کہ 8 اگست کو یوم آزادی تقاریب کا ریاست بھر میں آغاز ہوا ہے اور ہر ضلع میں روزانہ کوئی نہ کوئی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ 22 اگست کو لال بہادر اسٹیڈیم میں سہ پہر 3.00 بجے تا شام 6.00 بجے اختتامی تقریب منعقد ہوگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شرکت سے اتفاق کرلیا ہے۔ تلنگانہ کے ہر ضلع سے عوام اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ لال بہادر اسٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا ۔ مشہور سنگر شنکر کی جانب سے دیش بھکتی کے گیت گائے جائیں گے ۔ لیزر شو کا اہتمام کیا جائے گا ۔ پروگرام میں فلمی شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقاریب میں ریاست کے تمام اہم مراکز جیسے سرکاری دفاتر ، مالس ، سینما تھیٹرس، پٹرول بنکس اور اہم مقامات کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ کیشو راؤ نے بتایا کہ ہر ضلع میں کلکٹر اور ضلع کے وزیر کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو روزانہ مختلف پروگراموں کی نگرانی کر رہی ہے۔ ر