چیف منسٹر کے سی آر مہمان خصوصی، کیشو راؤ کی صدارت میں اجلاس
حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آزادی کی 75 سالہ تقاریب کی اختتامی تقریب 22 اگسٹ کو لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ صدرنشین کے کیشوراؤ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریاستی وزراء سرینواس گوڑ، سرینواس یادو، میئر حیدرآباد ڈی وجیہ لکشمی، رکن کونسل پربھاکر راؤ، رکن اسمبلی ایس بالکشن، حکومت کے مشیر برائے ثقافت کے وی رمنا چاری، صدرنشین ساہتیہ اکیڈیمی جے گوری شنکر، کمشنر پولیس سی وی آنند، سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن، سکریٹری جی اے ڈی شیشادری، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس جتیندر، سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ، کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نوین متل، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن ست نارائنا، کلکٹر حیدرآباد اموئے کمار، ڈائرکٹر اطلاعات راج مولی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کیشوراؤ نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ریاست بھر میں 8 اگسٹ سے تقاریب کا آغاز ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 اگسٹ کو بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جائے گی۔ حیدرآباد اور تمام اضلاع میں پودے لگائے جائیں گے۔ لال بہادر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ مشہور میوزک ڈائرکٹر شنکر مہادیون، شیوا منی، دیپکا ریڈی اپنے گروپ کے ساتھ کلچرل پروگرام پیش کریں گے۔ لیزر شو کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اختتام پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ ملک کی جدوجہد آزادی اور حب الوطنی پر گیت پیش کئے جائیں گے۔ اختتامی تقریب میں ریاست بھر سے 20 ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ ر