آسام اور بہار میں سیلاب ، کیرالا میں ریڈالرٹ

   

نئی دہلی ۔ 16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار اور آسام میں آج بھی سیلاب کا قہر جاری رہا جبکہ جملہ ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئیں ۔ جب کہ کیرالا میں محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب انتہائی موسلادھار بارش کا اندیشہ ہے ۔ اس لئے یہاں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں موسلادھار بارش جو 204ملی میٹر سے زیادہ ہوگی آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ جب کہ بہار میں 33 افراد اور 25.71 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ باقی افراد آسام میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے ۔ آسام میں دریائے برہماپترا میں سیلاب آجانے سے اوزان بازار ،کھرگلی اور رالامکھ زیر آب آگئے ۔ پنجاب اور ہریانہ میں ہنوز زبردست بارش جاری ہے ۔