آسام اور بہار میں سیلاب سے تباہ کاریا ں، ہائی الرٹ جاری،کئی افراد بے گھر، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی رقمی امداد

,

   

حیدرآباد:۔ آسام میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ عام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکی ہے۔ این ڈی ٹی وی خبر کے مطابق تقریبا 80لاکھ افراد متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ دونو ں ریاستوں کے بیشتر اضلاع سیلاب سے متاثر ہوچکے ہیں۔ او ر کئی لوگو ں کی جانیں تلف ہوگئی ہیں۔ آسام میں سیلاب سے 68لو گ ہلاک ہوگئے۔ کئی لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دس ہزا ر افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ آسام کے گوہاٹی شہر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہریو ں کی جانب سے آسام سیلاب متاثرین کو امداد کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آسام متاثرین کی 51لاکھ روپے سے امدادکئے ہیں۔ انہو ں نے یہ رقم چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔