آسام: مجاہد آزادی کے خاندان والو ں کے نام این آر سی سے خارج

,

   

گوہاٹی: تحریک جنگ آزادی میں حصہ لینے احمد علی کے گھر کئی افراد کے نام این آر سی فہرست سے غائب ہیں۔ احمد علی کے پوترے عبدالصمد اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا احمد علی ایک مجاہد آزادی تھے۔ وہ پہلے برٹش آرمی میں تھے بعد ازاں انہوں نے ہندوستانی تحریک آزادی میں شمولیت اختیا ر کرلی۔ اس کے باوجود بھی میرے گھر کے کئی 19افراد کے نام این آر سی میں شامل نہیں ہیں۔“

انہوں نے بتایاکہ ہمارے پاس تمام ضروری دستاویزات بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارا نام خارج کردیا گیا۔“ یہ ہمارے لئے نہایت حیران کن بات ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز آسام میں این آر سی کی فائنل فہرست جاری کی گئی جس میں سے 19لاکھ لوگوں کے نام خارج ہیں۔