آسام کے حراستی مرکز میں 28 اموات: نتیانند رائے

   

٭ مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو بتایا ہے کہ اوائل 2016 ء سے گزشتہ سال 10 اکتوبر تک آسام کے حراستی مراکز میں 28 افراد فوت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک بھی موت خوف یا اندیشہ کے سبب نہیں ہوئی۔ وہ مختلف نوعیت کی علالت کے سبب فوت ہوئے۔ انہوںنے ترنمول کانگریس ممبر شانتانوسین کے سوال پر بتایا کہ یہ محروسین کوئی معاوضہ کے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے۔ ایک علحدہ تحریری جواب میں نتیانند نے کہا کہ آسام کے 6 حراستی مراکز میں 22 نومبر تک 988 بیرونی افرادتھے۔