آسرا پنشن پر تلنگانہ حکومت 11,724 کروڑ روپئے خرچ

   

اسکیم میں مرکز کی حصہ داری صرف 210 کروڑ روپئے : ای دیاکر راؤ
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات ای دیاکر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اسرا پنشن پر 11 ہزار 724 کروڑ 70 لاکھ روپئے خرچ کررہی ہے ۔ جب کہ اس اسکیم میں مرکز کی حصہ داری صرف 210 کروڑ روپئے ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے فنڈز سے 39 لاکھ 36 ہزار 521 افراد کو اور مرکز کے فنڈز سے صرف 6 لاکھ افراد کو پنشن فراہم کیا جارہا ہے ۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ای دیاکر راؤ نے آسرا پنشن اسکیم سے 39,36,51 افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقات کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے اس اسکیم کو متعارف کررہا ہے ۔ ملک کے کسی بھی ریاست میں اس طرح کی اسکیم پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس اسکیم میں مزید کئی افراد شامل کررہے ہیں ۔ اب تو تنہا رہنے والی خواتین کو بھی اس اسکیم سے فائدہ پہونچایا جارہا ہے ۔ حکومت نے وظیفہ کی حد عمر گھٹا کر 57 سال کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کورونا بحران اس پر عمل آوری میں تاخیر ہوئی ہے ۔ بہت جلد اس پر عمل آوری کے لیے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے معمرین کو وظیفہ دینے کے بعد ان کے احترام میں اضافہ ہوا ہے ۔ یہ سب کچھ چیف منسٹر کے سی آر کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے ۔ وزیر پنچایت راج نے کہا کہ کے سی آر دور حکومت میں ہی معذورین اور تنہا رہنے والی خواتین کے احترام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔۔