آسٹریا نے 2 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

   

کینبرا : آسٹریانے دو روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔ آسٹریائی وزارت خارجہ کے مطابق، روسی سفارت خانے کے دواہل کاروںکو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں کے جواز میں نا پسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے انیس مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس طرح سے سال 2020 سے اب تک آسٹریا نے 11روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے۔ روس نے بھی اس کے جواب میں متعدد آسٹریائی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا ہے۔روس نے آسٹریا کے اس فیصلے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے
جکارتہ: انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سلاویسی میں جمعرات کی علی الصبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ملک کی موسمیاتی اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 01:56 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز مشرقی بولانگ مونگونڈو ریجنسی سے 128 کلومیٹر جنوب مشرق میں سطح سمندر سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔تاہم، ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے ۔