سڈنی : ایک خاتون کے قتل میں ملوث ہندوستانی شہری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے آسٹریلیا کی پولیس نے 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کوئینز لینڈ کی پولیس کو 38 برس کے راجویندر سنگھ کی تلاش ہے جن پر ایک 24 برس کی لڑکی ٹویا کورڈنگلی کو قتل کرنے کا شْبہ ہے۔راجویندر سنگھ ریاست کوئینز لینڈ کے شہر کیرنس کے ایک ہاسپٹل میں بطور نرس کام کرتے تھے جب 22 اکتوبر 2018 کو ٹویا کورڈنگلی کی لاش وینگیٹی کے ساحل سے ملی۔وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کے لیے ساحل پر گئی تھیں۔پولیس کے مطابق جس دن ٹویا کورڈنگلی کی نعش پولیس کو ملی، اس دن راجویندر سنگھ کیرنس سے سڈنی گئے اور پھر ایک دن بعد انڈیا چلے گئے۔