آسٹریلیا، عمان، جرمنی، قطر اور یونان میں روزگار کے مواقع

   

ٹام کام کے ذریعہ نوٹیفکیشن کی اجرائی، اہل اقلیتی نوجوانوں سے درخواستیں طلب

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ (TOMCOM) کی جانب سے 5 ممالک میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوان آسٹریلیا، عمان، جرمنی، قطر اور یونان میں روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری تلنگانہ حکومت نے تمام ویلفیر ڈپارٹمنٹس کو نوڈل آفیسرس کے طور پر مقرر کیا ہے تاکہ اپنے اپنے طبقات سے تعلق رکھنے والے بیروزگار نوجوانوں کو ملازمتوں سے متعلق رہنمائی کی جاسکے۔ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی نے اقلیتی اداروں کو ملازمتوں اور اُس کے لئے درکار اہلیت کی تفصیلات روانہ کیں اور ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کے ذریعہ اقلیتوں میں بڑے پیمانہ پر تشہیر کا مشورہ دیا۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تمام ضلع کلکٹرس اور ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کو سرکولر جاری کرتے ہوئے بیرون ملک روزگار کے مواقع کے بارے میں نوجوانوںکو آگاہ کرنے کی خواہش کی گئی۔ آسٹریلیا میں ویلڈر اور اسپرے پینٹر / پیانل بیٹر کار میکانک کے عہدوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دونوں عہدوں کے لئے دسویں، بارہویں جماعت تک تعلیمی قابلیت کے علاوہ آئی ٹی آئی، ٹریڈ سرٹیفکٹ، ڈپلوما اِن ویلڈنگ اور ڈپلوما اِن آٹو موبائیل کی اہلیت لازمی ہے۔ دونوں جائیدادوں کے لئے ماہانہ تنخواہ 366000 روپئے تا 400000 روپئے رہے گی۔ عمان میں ڈائرکٹر اسٹڈیز اینڈ ڈیلیوری، چیف پراجکٹ اینڈ ٹکنیکل آفیسر، کلاتھ کلینر (لانڈری اسٹاف)، اگریکلچر انجینئر، کوکونٹ ہارویسٹر، کنکریٹ تھری ڈی پرنٹر آپریٹر اور اگریکلچر ورکر کے عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ جرمنی میں رجسٹرڈ جنرل نرس، ٹرانسمیشن لینڈ ٹیکنیشن اور الیکٹریشن کی جائیدادوں پر تقررات ہوں گے۔ قطر میں میل اینڈ فیمیل نرس، ہاؤز کیپنگ، ویٹرس، ککس، ہوٹل ریسیپشنسٹ کی جائیدادوں پر تقررات اور اُن کی اہلیت کا اعلان کیا گیا۔ یونان میں اسپا تھراپسٹ، الیکٹریشن اینڈ مینٹیننس، پلمبرس، لائف گارڈس اور گارڈینرس اینڈ کلینرس کے علاوہ فیشر مینس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ ٹام کام نے اہلیت کے علاوہ تنخواہ کی تفصیلات بھی پیش کی ہیں۔ تمام جائیدادوں کے لئے انگریزی زبان سے واقفیت لازمی رہے گی اور امیدواروں کی عمر 21 تا 35 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ خواہشمند امیدوار اپنے سی وی ٹام کام کے ای میل [email protected] پر روانہ کرسکتے ہیں۔ امیدوار رجسٹریشن کے لئے فون نمبرات 9908830438 ، 9440051581 ، 6302322257 اور 9948212899 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔1؍V