آسٹریلیائی میں الزائمر کی تحقیق

   

کینبرا: آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے الزائمر کی بیماری کی تحقیق میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن نے آج بتایا کہ کوئینز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کیساتھ شراکت میں اس نے نیورو ڈیجینریٹیو بیماریوں میں سیریبرل ایٹروفی کی پیمائش کیلئے دنیا کا پہلا بنچ مارک تیار کیا ہے۔ سیریبرل ایٹروفی بیماری، انفیکشن یا شدید چوٹ کی وجہ سے عصبی خلیوں اورانہیں کمیونکیٹ میں مدد کرنے والے کنیکشن کے تباہ ہوجانے کی پوزیشن ہے ۔ الزائمر سمیت نیوروڈیجینریٹیو بیماریوں کے مریضوں میں پھیلاؤ کی پیمائش مقناطیسی ریسوننس امیجنگ (ایم آرآئی) کے ذریعے کی جاتی ہے ، لیکن ٹسٹ کے دوران تبدیلیاں بہت معمولی یعنی ذیلی ملی میٹر رینج میں بھی ہوسکتی ہیں، جس سے ان کا پتہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے ۔