آسٹریلیا انتخابات حکمراں اتحاد کو فتح حاصل

   

ملبورن ۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے حکمراں اتحاد نے فتح حاصل کرلی، اپوزیشن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔ وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کی اتحادی جماعت کنزرویٹو 73 نشستیں لے کر اپوزیشن جماعت سے آگے ہے، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 68 نشستیں حاصل کر پائی ہے، نتائج کے بعد اپوزیشن جماعت کے سربراہ بل شورٹن نے شکست تسلیم کرلی اور پارٹی سربراہی سے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جیت کی توقع کی جارہی تھی۔تجزیہ کے بموجب اپوزیشن قائد بل شورٹن کی عدم مقبولیت رائے دہندوں کی تعداد اور اُن کی اپنی پارٹی کی پیچیدہ ٹیکس پالیسیوں کی وضاحت کرنے کیلئے جدوجہد سے صاف ظاہر ہوتی تھی ۔